0
Tuesday 18 Jul 2017 08:45

کراچی، لیاقت آباد میں خستہ حال عمارت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

کراچی،  لیاقت آباد میں خستہ حال عمارت گرنے سے 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ لیاقت آباد 9 نمبر سریا گلی میں واقع 3 منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت زوردار دھماكے سے نیچے آ گری جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے، جنہیں ملبے سے نکالنے کے بعد فوری طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق عمارت کے ملبے تلے دبنے سے جاں بحق ہونے والے 3 افراد میں 13 سالہ ایان جبکہ زخمیوں میں شعیب، زین، اکبر، صفدر، نذیر، محمد علی اور واجد شامل ہیں تاہم مزید کسی حادثے سے بچنے کے لیے اطراف کی عمارتوں کو خالی کرایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت گرنے کے نتیجے میں کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جو کہ مدد کے لیے پکار رہے ہیں، جنہیں تلاش کرکے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو عملے کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ علاوہ ازیں مقامی شہری اور رینجرز کے جوان بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں تاہم حادثے کی اطلاع ملنے کے 2 گھنٹے کے بعد سرکاری عملے سمیت انتظامیہ کی جانب سے بھاری مشینری جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے جس کی مدد سے امدادی کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 654193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش