0
Thursday 20 Jul 2017 18:22

ایم کیو ایم کو کراچی کی عوام نے مسترد کر دیا ہے، سینیٹر عاجز دھامراہ

ایم کیو ایم کو کراچی کی عوام نے مسترد کر دیا ہے، سینیٹر عاجز دھامراہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ نے پی ایس 114 کی سیٹ پر نومنتخب ایم پی اے سعید غنی کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ اپنے بیان میں سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ ایم کیو ایم جتنے بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرلے، کراچی کے عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے اور اس کا بات واضح ثبوت پی ایس 114 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی کی کامیابی سے باخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سے واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی اور کامرانی سے ہمکنار ہوگی، کراچی کی عوام اب ان ٹھپہ اور بھتہ مافیا کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے، اب ایم کیو ایم کو عوامی مینڈیٹ نہیں چرانے دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے گی اور آئندہ وزیراعظم چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 654735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش