0
Thursday 27 Jul 2017 00:33

افغانستان میں لاپتہ ہونے والے دو پاکستانی سفارت کار بازیاب

افغانستان میں لاپتہ ہونے والے دو پاکستانی سفارت کار بازیاب
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں گزشتہ ماہ اغوا ہونے والے دو پاکستانی سفارت کاروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے دو سفارت کاروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے جنہیں 16 جون 2017ء کو جلال آباد سے طورخم جاتے ہوئے اغوا کرلیا گیا تھا۔ دفتر خارجہ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے کابل میں موجود پاکستانی ناظم الامور کو ٹیلی فون کرکے اطلاع دی کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن میں دو پاکستانی سفارت کاروں کو بازیاب کرا لیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق بازیابی کے بعد دونوں اہلکاروں کو افغان وزارت دفاع کے حکام نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیا جبکہ یہ دونوں سفارت کار جلد اپنے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے پاکستان آجائیں گے۔ اس سلسلے میں پاکستانی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پاکستانی عہدے داروں کی بحفاظت بازیابی پر افغان نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 656515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش