0
Thursday 27 Jul 2017 11:39

سانحہ 8 اگست کی کمیشن رپورٹ کیخلاف حکم امتناعی لینے والوں کو عوام کبھی نہیں بھول پائیں گے، اصغر خان اچکزئی

سانحہ 8 اگست کی کمیشن رپورٹ کیخلاف حکم امتناعی لینے والوں کو عوام کبھی نہیں بھول پائیں گے، اصغر خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سانحہ 8 اگست دل دہلانے والا سانحہ تھا۔ جب صوبہ کے اعلٰی تعلیم یافتہ، باشعور طبقہ کو انتہائی بے دردی اور سفاکیت سے ہم سے جدا کر دیا گیا۔ سانحہ 8 اگست سے متعلق کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والے اور اس کے خلاف حکم امتناعی لینے والوں کو لواحقین کبھی بھول نہیں پائیں گے۔ حکمرانوں کو اس طرح کے قومی واقعات اور سانحات کے بارے کوئی فکر لاحق نہیں، بلکہ ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ لہٰذا پشتون، بلوچ اقوام نے ان حالات کا ادراک کرنا ہے۔ غیروں نے جو زخم پہنچانے تھے، وہ تو پہنچ چکے، لیکن اپنوں کا یہ کردار بھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ جب صوبہ کی اتحادی حکومت نے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل کردہ کمیشن کی سفارشات کیخلاف اپیل دائر کی، تو اسوقت قول و فعل میں واضح تضاد کی وجہ سے پشتونوں اور بلوچوں پر ان کے اصلی چہرے عیاں ہوچکے ہیں۔ عوام کبھی ان نام نہاد حکمرانوں کو معاف نہیں کریگی۔ سانحہ 8 اگست کی پہلی برسی کے موقع پر پارٹی نے احتجاجی پروگرام ترتیب دے رکھے ہیں، تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے، شٹرڈاؤن ہڑتال اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 656579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش