0
Saturday 29 Jul 2017 01:01

سٹیلائٹ راکٹ کے ٹیسٹ پر امریکہ کی ایران کیخلاف نئی پابندیاں

سٹیلائٹ راکٹ کے ٹیسٹ پر امریکہ کی ایران کیخلاف نئی پابندیاں
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے ایران کے سٹیلائٹ راکٹ کے ٹیسٹ کو اشتعال قرار دیتے ہوئے صرف ایک روز بعد ہی نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ٹریژری سیکرٹری اسٹیون منیوچن نے اپنے بیان میں شاہد ہمت انڈسٹریل گروپ (ایس ایچ آئی جی) کی چھ ذیلی کمپنیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ایران کے میزائل پروگرام کے مراکز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں کا مقصد ایران کے بلیسٹک میزائل پروگرام سے منسلک اہم اداروں کو نشانہ بنانا ہے۔ اسٹیون منیوچن نے کہا کہ ایران کی ان کوششوں کے تسلسل، بلیسٹک میزائل کے ٹیسٹ اور دیگر اشتعال انگیز رویے پر امریکہ کو گہرے تحفظات ہیں۔ دوسری جانب ایران نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جانب سے سٹیلائٹ راکٹ کے ٹیسٹ کو اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ کے تحفظات ان کے ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدوں کے حوالے سے متعصبانہ ردعمل ہے۔ امریکہ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ہیتھر نیورٹ کا کہنا تھا کہ ایران کے ٹیسٹ اقوام متحدہ کی قرارداد جس میں 2015 کے معاہدوں کی توثیق کی تھی، کی خلاف ورزی ہے اور ایران پر زور دیا تھا کہ وہ اس طرح کے ٹیسٹ سے احتراز کرے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ راکٹ ٹیسٹ کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ ایران کسی جارحانہ عمل کا ارادہ رکھتا ہے۔ خیال رہے کہ ایران نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ اس نے سیمروغ (فونیکس) راکٹ کا ٹیسٹ کیا ہے، جو 250 کلوگرام اسٹیلائٹ وزن 5 سو کلومیٹر تک لے جانے کی طاقت رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 656954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش