0
Monday 7 Aug 2017 13:50
مذہب کا احترام نہ دوستی کی قدر، گہرے دوست نے آنکھیں پھر لیں

سعودی عرب نے مزید ایک لاکھ 6 ہزار 905 پاکستانیوں کو نکل جانے کا حکم دے دیا

سعودی عرب نے مزید ایک لاکھ 6 ہزار 905 پاکستانیوں کو نکل جانے کا حکم دے دیا
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے پاکستانی عوام سے دشمنی کی ساری سرحدین پار کر لیں، ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو سعودی عرب سے نکل جانے کا حکم دے دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے اپنی ایمنسٹی سکیم پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے جس کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 6 ہزار 905 پاکستانیوں کو غیر قانونی مقیم قرار دیا گیا ہے۔ ان افراد کو اگلے 2 ماہ کے اندر واپس پاکستان بھجوا دیا جائے گا۔ دستاویزات کے مطابق اس سلسلے میں سعودی عرب کے شہر ریاض اور جدہ میں واقع پاکستان مشنز میں اطلاعات کاؤنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں جو سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو ایمنسٹی سکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے مختلف لیبر کیمپوں کے بھی دورے کئے ہیں اور پاکستانی مزدوروں کو اس سلسلے میں معلومات فراہم کی ہیں، پاکستان کے سفارتخانوں اور مشنز میں مزید سٹاف بھرتی کیا گیا ہے جو سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ایمرجنسی سفری دستاویزات کی تیاری میں مدد فراہم کر رہا ہے، اس طرح جن پاکستانیوں کے پاسپورٹ زائد المیعاد ہو چکے ہیں انہیں ہنگامی بنیادوں پر پاسپورٹ کی تجدید کراتے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 12 ہزار 251 پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں 78 ہزار 905 پاکستانیوں کو ایمرجنسی سفری دستاویزات جبکہ 28 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ میں تجدید کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 659236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش