0
Friday 11 Aug 2017 21:09

برطانوی غلامی سے آزاد پاکستانی قوم کی اصل آزادی کا دن امریکی غلامی سے نجات کا دن ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی

برطانوی غلامی سے آزاد پاکستانی قوم کی اصل آزادی کا دن امریکی غلامی سے نجات کا دن ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام ستر سالہ جشن آزادی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی رہنما آغا سیف علی ڈومکی، مولانا حسن رضا غدیری، نثار احمد ابڑو، سید غلام شبیر نقوی نے کی۔ جیکب آباد پریس کلب کے سامنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ برطانوی غلامی سے آزادی کا جشن قوم کو مبارک ہو مگر حقیقی آزادی تب ہوگی جب وطن عزیز سے امریکی غلامی کا خاتمہ ہوگا، قائداعظم کا پاکستان وہ حسین پاکستان ہے جو دہشت گردی اور کرپشن سے پاک ہو، علامہ اقبال کا پاکستان وہ پاکستان ہے جو امریکہ اور آل سعود کی مداخلت سے پاک ہو، جہاں قوم کی قسمت کے فیصلے عوام کے منتخب صالح بندوں کے ذریعہ منتخب ایوانوں میں کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کو مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ یوتھ ونگ کے زیر اہتمام آزادی مارچ کا خیرپور سے آغاز ہوگا، جبکہ ضلع سکھر، شکارپور، لاڑکانہ، خیرپور کے مختلف مقامات پر جشن آزادی کی خوبصورت تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 660357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش