0
Wednesday 16 Aug 2017 14:51

پی ٹی آئی کی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت روکنے کی درخواست مسترد

پی ٹی آئی کی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت روکنے کی درخواست مسترد
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت روکنے سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی سماعت روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے 7 ستمبر تک پارٹی فنڈز کی تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔ الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں 5 رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل انور منصور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے نیا جواب جمع کرایا۔ وکیل پی ٹی آئی انور منصور کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں پارٹی فنڈنگ کیس میں تفصیلات دے چکے ہیں اور الیکشن کمیشن بھی سپریم کورٹ میں جاری کیس میں فریق ہے، جس پر رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ آپ کو یہاں پر ہمیں پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات پیش کرنی چاہیں، وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہونے کے باعث الیکشن کمیشن کارروائی روک دے، یہی معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے جب کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں فریق ہے، جہاں ہم جواب دے چکے ہیں۔ سپریم کورٹ نے پارٹی فنڈنگ کیس کی پوری تاریخ نہیں پوچھی تھی جب کہ الیکشن کمیشن نے پورا قصہ سپریم کورٹ میں بیان کر دیا۔

وکیل پی ٹی آئی نے دلائل میں کہا کہ شاید الیکشن کمیشن کے کسی رکن کے ذہن میں تعصب ہو سکتا ہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمارے ذہن میں ایسا کچھ نہیں جیسا آپ کو لگ رہا ہے، ہم نے تو اپنا ریکارڈ سپریم کورٹ کو بھیجا ہے، رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر کا کہنا تھا کہ کیس کی تفصیلات فراہم کرنے سے تعصب کا عنصر کیسے آگیا۔ وکیل انور منصور نے کہا کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمے میں الیکشن کمیشن فریق بن چکا ہے لہذا اب فریق ہوتے ہوئے آپ کو کارروائی آگے نہیں بڑھانی چاہیے۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ میں کیس کی تاریخ کب مقرر ہے، وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ عید کے بعد کیس کی سماعت کرے گی۔ چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ بہتر ہوتا آپ سپریم کورٹ میں استدعا کر دیتے کہ الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکا جائے۔ جس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں تو میں سپریم کورٹ میں درخواست دے دوں گا، چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ کیا آپ میرے کہنے پر درخواست دائر کریں گے۔ وکیل درخواست گزار نے اپنے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت حنیف عباسی اور ہمارے کیس کی نوعیت مختلف ہے، پی ٹی آئی نت نئے طریقے سے پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات فراہم نہیں کر رہی، اگر پی ٹی آئی تفصیلات فراہم کردے تو معلوم ہوجائے گا ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ لی کہ نہیں۔ وکیل اکبر ایس بابر نے اپنے دلائل میں کہا کہ پی ٹی آئی نئے طریقوں سے معاملہ لٹکانا چاہتی ہے، الیکشن کمیشن نے فنڈر کی تفصیلات 21 بار مانگی ہیں جب کہ 4 بار پی ٹی آئی کے وکلاء تحریری طور پر لکھ کر دے گئے۔
خبر کا کوڈ : 661713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش