0
Friday 18 Aug 2017 17:41

سندھ ہائی کورٹ نے نواز شریف کے خلاف آئین سے غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست مسترد کردی

سندھ ہائی کورٹ نے نواز شریف کے خلاف آئین سے غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست مسترد کردی
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت آئین سے غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست مسترد کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی گرفتاری اور ان کے خلاف آرٹیکل 6 تحت مقدمہ چلانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو گرفتار کرکے آرمی کے حوالے کیا جائے اور سخت تفیشن کی جائے، نواز شریف کے سہولت کار شہباز شریف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور کابینہ کے دیگر اراکین سے بھی تفتیش کا حکم دیا جائے۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ نواز شریف اور دیگر خلاف بھارت سے مراسم رکھنے پر جے آئی ٹی تشکیل دینے اور ملکی سلامتی کے اداروں کو حکم دیا جائے کہ معاملے کو باریک بینی سے دیکھیں، سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آرٹیکل 6 اور مملکت سے غداری کا مقدمہ چلانے کا حکم دیا جائے۔ سماعت کے موقع پر چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم پر الزامات ہیں اس پر کارروائی کا ہمارا دائرہ اختیار نہیں، عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو وزیراعظم کے خلاف کارروائی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 662239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش