0
Saturday 19 Aug 2017 23:31

نیا خان پرانے نواز شریف کی فوٹو کاپی ہے، دونوں گملہ سیاستدان ہیں، سریندر ولاسائی

نیا خان پرانے نواز شریف کی فوٹو کاپی ہے، دونوں گملہ سیاستدان ہیں، سریندر ولاسائی
اسلام ٹائمز۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کے انچارج سریندر ولاسائی نے نواز لیگ اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستانی عوام کیلئے امید کی کرن ہیں اور آمریت کے پجاری بلاول بھٹو زرداری کے میدان میں آنے پر بوکھلا گئے ہیں۔ اپنے بیان سریندر ولاسائی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی تقریر نے خیبر پختونخوا کے عوام کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی یاد تازہ کرا دی اور پی پی پی چیئرمین نے دونوں پارٹیوں کو آئینہ دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ نیا خان پرانے نواز شریف کی فوٹو کاپی ہے، دونوں گملہ سیاستدان ہیں اور دونوں کی پارٹیاں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، ایک ماضی کی اور دوسرا حال کی کٹھ پتلی ہے، جو عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نیا نیا کا نعرہ لگانے والے پرانے بابے اب اللہ اللہ کریں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں، 2018ء کے انتخابات گملہ سیاستدانوں کیلئے آخری الیکشن ہونگے، لہٰذا ان کو جتنا رونا دھونا کرنا ہے کرلیں، کیونکہ 2018ء کے بعد ان کیلئے بین کرنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ انچارج میڈیا سیل نے کہا کہ مانسرہ کے جلسے میں خواتین اور نوجوانوں کی بھرپور شرکت نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی ہی پاکستان کا مستقبل ہے۔
خبر کا کوڈ : 662619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش