0
Monday 21 Aug 2017 23:58

کراچی میں رواں سال رینجرز کے آپریشنز اور کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری

کراچی میں رواں سال رینجرز کے آپریشنز اور کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رینجرز کے آپریشن اور کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کر دئیے گئے۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رینجرز نے رواں سال اب تک ایک ہزار 467 آپریشنز کئے، ایک ہزار 951 ملزمان گرفتار ہوئے۔ گرفتار ملزمان میں 247 دہشتگرد اور 359 ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں، جبکہ آپریشن کے دوران 911 ہتھیار، ایک لاکھ 12 ہزار 740 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 2 مغوی شہریوں کو بازیاب کروایا گیا۔ رینجرز کے مطابق ان آپریشنز میں 12 رینجرز اہلکار زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 663195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش