0
Tuesday 22 Aug 2017 18:59

پختونخوا حکومت کا ڈینگی سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان

پختونخوا حکومت کا ڈینگی سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ڈینگی وائرس پھیلنے کے نتیجے میں ہونے والی اموات کے بعد مرنے والے افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر صحت شہرام ترکئی اور مقامی ایم پی اے یاسین خلیل کے ہمراہ ڈینگی سے متاثرہ علاقے تہکال کے دورے کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی پرو یز خٹک کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ لے رہے ہیں، مگر ہم اس سلسلے میں پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنا چاہتے بلکہ ہم عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیگر صوبوں کو پختونخوا میں ڈینگی پر سیاست نہیں چمکانی چاہیئے۔ انہوں نے پنجاب حکومت پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ سامان لاہو ر سے آتا ہے مگر ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا جاتا، جس سے یہ بات عیاں ہو جاتی ہے کہ پنجاب حکومت اس معاملے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے جو کہ قابل افسوس ہے۔ وزیرعلٰی پرویز خٹک نے محکمہ صحت کے حکام پر زور دیا کہ وہ عوام میں ڈینگی کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ دوسری جانب وزیر صحت شہرام ترکئی اور ایم پی اے یاسین خلیل نے اپنے خطاب میں وزیراعظم کے مشیر امیر مقام پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وہ ڈینگی پر اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 663371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش