0
Wednesday 23 Aug 2017 14:35

حکومت نے پاکستان کو دنیا کی بڑی معیشتوں کی صف میں لانے کی عملی کوشش کی ہے، ڈاکٹر نادیہ عزیز

حکومت نے پاکستان کو دنیا کی بڑی معیشتوں کی صف میں لانے کی عملی کوشش کی ہے، ڈاکٹر نادیہ عزیز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون سرگودہا کی رہنماء اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھے گی، کیونکہ پارٹی جمہوریت کی علمبردار جماعت ہے، لیگی حکو مت نے ملک میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے ذریعے پاکستان کو دنیا کی بڑی معیشتوں کی صف میں لانے کی عملی کوشش کی ہے، جس سے بہت جلد پاکستان کا شمار دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہو گا۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ملکی ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے کو ہر صورت مکمل کرینگے، نون لیگ نے اپنا عوامی خدمت کا وعدہ پورا کیا ہے، مخالفین کو مایوسی اور ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کسی انتشار پسندی اور دھرنا سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے، چند مفاد پرست عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے، عوام نے پانامہ فیصلہ مسترد کردیا، مخالفین ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 663587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش