0
Saturday 26 Aug 2017 23:40

کراچی میں لٹیروں کا نیا ٹارگٹ قربانی کے جانور، بفرزون میں ملزمان زنجیر کاٹ کر بیل لے کر فرار ہوگئے

کراچی میں لٹیروں کا نیا ٹارگٹ قربانی کے جانور، بفرزون میں ملزمان زنجیر کاٹ کر بیل لے کر فرار ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں موبائل اور موٹر سائیکل چوری ہونے کے بعد قربانی کے جانور بھی چوری ہونے لگے، بفرزون میں ملزمان زنجیر کاٹ کر بیل لے کر فرار ہوگئے۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں موبائل، موٹر سائیکل اور گاڑی چھیننے اور چوری کرنے کی وارداتیں عام ہوئیں تو ملزمان نے قربانی کے جانوروں کو بھی نہ بخشا۔ بفرزون سیکٹر 15 بی میں ملزمان نے ایک لاکھ 40 ہزار روپے کے خریدے گئے بیل کی زنجیر کاٹی اور اسے لے کر فرار ہوگئے۔ ملزمان دوسرے بیل کو بھی کھول رہے تھے کہ شہری نے شور مچا دیا جس پر چور فرار ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 664511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش