0
Sunday 27 Aug 2017 17:42

عیدالاضحیٰ پر سندھ پولیس کا سیکیورٹی پلان تشکیل

عیدالاضحیٰ پر سندھ پولیس کا سیکیورٹی پلان تشکیل
اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سندھ پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے جس کے مطابق صوبے بھر میں عید کے موقع پر 12 ہزار 3 سو افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر پولیس نے کنٹی جنسی پلان تیار کرلیا گیا ہے جس کے لئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ آئی جی سندھ کی جانب سے جاری کردی ہدایات کے مطابق قربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے اور ان کی ترسیل و تقسیم کے حوالے سے ضابطہ اخلاق اور دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں پر بھی عمل درآمد کو انتہائی غیر جانبداری سے یقینی بنایا جائے، جب کہ نماز عید کے موقع پر مساجد، امام بارگاہوں اور عیدگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر 12 ہزار 3 سو افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد کی فوری اطلاع 15 مددگار پولیس کو دیں، شہری اپنے اطراف میں مشکوک تھیلا، بریف کیس، مشتبہ گاڑی دیکھیں تو فوراً متعلقہ تھانے یا پھر پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔ ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے پولیس افسران کو ہدایات دی ہیں کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں رہیں۔
خبر کا کوڈ : 664706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش