0
Monday 28 Aug 2017 16:15

کراچی میں ایف بی آر کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

کراچی میں ایف بی آر کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 سیکیورٹی گارڈ جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ گلستان جوہر میں ایف بی آر کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈز جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 17 میں ایف بی آر کے دفتر کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر ڈیوٹی پر موجود 2 سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے، دونوں گارڈز نے پولیس سے ملتی جلتی وردی پہن رکھی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، دفتر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی گارڈز میں سے ایک ایف بی آر کا ملازم تھا جبکہ دوسرا پرائیویٹ گارڈ تھا، دونوں اہلکار ایف بی آر میں 15 سال سے ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 664949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش