0
Tuesday 29 Aug 2017 09:56

دُنیا کی کوئی طاقت ایٹمی صلاحیت کے حامل پاکستان کو مرعوب نہیں کر سکتی، ڈاکٹر غوث محمد نیازی

دُنیا کی کوئی طاقت ایٹمی صلاحیت کے حامل پاکستان کو مرعوب نہیں کر سکتی، ڈاکٹر غوث محمد نیازی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون ضلع خوشاب کے صدر، سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دُنیا کی کوئی طاقت ایٹمی صلاحیت کے حامل پاکستان کو مرعوب نہیں کر سکتی، میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنا دیا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام اندرونی و بیرونی دشمنوں کی سازشوں کے تدارک کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔ مسلم لیگ نون کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں مسلم لیگی عہدیداروں و کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے پانامہ لیکس کا ڈرامہ شروع کر کے حکومتی پالیسیوں کو سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش کی، جسے مسلم لیگی اکابرین نے موثر حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنا دیا اور جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیا۔ اُنھوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ مخالفین کی جمہوریت کش سازشیں ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں۔ انکا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے غداری اور منافقت ہے، امریکا کبھی پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا، امریکا نے پاکستانی سرزمین یکسر ناجائز طور پر استعمال کی، جیکب آباد اور پسنی ائر پورٹس حاصل کرکے وطن عزیز کو کمزور کیا، اس کے نتیجے میں پاکستان کو غیر معمولی خرابیوں سے دوچار ہونا پڑا، پاک چین راہداری منصوبے سے خائف ہو کر اب ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 665102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش