0
Sunday 3 Sep 2017 10:18

حکومت جموں و کشمیر کے تینوں خطوں کی یکساں ترقی کیلئے وعدہ بند ہے، عبدالغنی کوہلی

حکومت جموں و کشمیر کے تینوں خطوں کی یکساں ترقی کیلئے وعدہ بند ہے، عبدالغنی کوہلی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیر برائے بھیڑ، پشو پالن اور ماہی پروری عبدالغنی کوہلی نے کہا ہے کہ حکومت جموں و کشمیر کے تینوں خطوں کی یکساں ترقی کیلئے وعدہ بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کے معیار حیات کو بلند کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیر نے ان خیالات کا اظہار آج حلقہ انتخاب کالا کوٹ کے جگنی دیہات میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست موجودہ دورِ حکومت کے دوران ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے عوام کی سماجی اور معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ حلقہ انتخاب کالا کوٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ علاقہ میں متعدد چھوٹے بڑے ترقیاتی پروجیکٹوں پر کام سرعت سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کی بدولت علاقے کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے میسر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ راجوری کو ان پروجیکٹوں کے کام میں سرعت لانے اور انہیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا حلقہ انتخاب کالا کوٹ کو جدید خطوط پر ترقی دینے کیلئے کوششیں جاری ہیں اور اس ضمن میں متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے وزیر کو اپنے مسائل سے متعلق ایک یاداشت پیش کی۔ انہوں نے یقین دلایا کی اُن کے جائز مطالبات کو مرحلہ وار طور پر حل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 666123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش