0
Tuesday 5 Sep 2017 23:07

حکومتِ پاکستان روہنگیا مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے برمی حکومت پر زور دے، قمر عباس جتوئی

حکومتِ پاکستان روہنگیا مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے برمی حکومت پر زور دے، قمر عباس جتوئی
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی نے خیرپور ڈویژن کا دورہ کرتے ہوئے مختلف یونٹس میں خطاب کرتے ہوئے میانمار میں ہونے والے مظالم پہ افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قمر عباس نے کہا کہ برما میں روہنگیا کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز واقعات نے مظالم کی بدترین تاریخ رقم کر دی ہے، برمی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والے امت مسلمہ پر بربریت ہر باضمیر انسان خون کے آنسو رو رہا ہے، اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تمام عالمی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سرپرستی میں بنے والے فوجی اتحاد نے روہنگیا مسلمانوں پر جاری اس ظلم پر خاموش رہ کر واضح کر دیا ہے کہ یہ نام نہاد اتحاد امت مسلمہ کے مفادات کے بجائے سعودی مفادات کے تحفظ کیلئے قائم کیا گیا ہے، لہٰذا اس اتحاد سے امت مسلمہ کو کوئی امید وابستہ نہیں کرنی چاہیئے۔ قمر عباس جتوئی نے حکومت پاکستان سمیت مسلم ممالک سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برما کی حکومت کو مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیں، بصورت دیگر برما سے سفارتی و تجارتی روابط منقطع کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 666711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش