0
Sunday 10 Sep 2017 22:44

بلدیاتی مسائل پر سندھ حکومت کی مجرمانہ خاموشی کراچی کے عوام کیلئے اذیت بنی ہوئی ہے، علی حسین نقوی

بلدیاتی مسائل پر سندھ حکومت کی مجرمانہ خاموشی کراچی کے عوام کیلئے اذیت بنی ہوئی ہے، علی حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ ضلع ملیر کی ہر گلی بلدیہ کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے، کئی اہم علاقوں و کاروباری مراکز میں بارشوں کے بعد تاحال گٹر کا پانی، الائشوں، گڑھوں سے بھرا پڑا ہے، جو بزرگوں اور خواتین کے لئے آئے روز مشکلات کا سبب بن رہے ہیں، گزشتہ ایک ماہ کے دوران برسات میں سو سے زائد ٹریفک حادثات رونما ہو چکے ہیں، وزیر بلدیات کو متعدد بار اس ناگفتہ با صورتحال سے آگاہ کیا گیا لیکن متعلقہ حکام مسلسل عدم توجہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، وزیر بلدیات کی مجرمانہ خاموشی ضلع بھر کے عوام کیلئے اذیت بنی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ملیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ ڈویژنل سیکریٹری سیاسیات میر تقی ظفر، ضلعی سیکریٹری جنرل ثمر زیدی و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار، امامیہ امام بارگاہ ایف ساوتھ، امام بارگاہ در عزا، عزاخانہ عابدیہ عمار یاسر سوسائٹی، امام بارگاہ زینبیہ غازی ٹاون مختلف مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز حضرات، بانیان مجالس و جلوس عزا، اسکاوٹ تنظیموں کے عہدیداران سے بھی ملاقاتیں کیں، جنہوں نے ضلع ملیر میں محرم الحرام کے حوالے سے درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔

علی حسین نقوی نے جعفر طیار سوسائٹی سمیت ضلع ملیر میں جلوس عزا کی گزرگاہوں اور امام بارگاہوں و مساجد کے اطراف سیوریج کا گندے پانی کھڑا ہونے پر بلدیاتی اداروں اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے آغاز سے قبل ضلع ملیر میں تمام جلوس ہائے عزا کی گزرگاہوں اور امام بارگاہوں و مساجد کے اطراف سے سیوریج کے گندے پانی کو صاف کیا جائے، صفائی ستھرائی، سڑکوں کی تعمیر، لائٹس اور سیکیورٹی کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 668032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش