0
Sunday 10 Sep 2017 22:51

محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی اقدامات اور روابط پر مشتمل کنٹی جینسی پلان جلد مرتب کئے جائیں، آئی جی سندھ

محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی اقدامات اور روابط پر مشتمل کنٹی جینسی پلان جلد مرتب کئے جائیں، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دفتر سے جاری رہنما ہدایات میں پولیس سے کہا ہے کہ فول پروف سیکیورٹی اقدامات و روابط پر مشتمل محرم سال 2017ء کنٹی جینسی و کمیونیکشن پلانز پولیس رینج ذسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر مرتب کرکے برائے ملاحظہ و مزید ضروری اقدامات ارسال کئے جائیں، تاکہ محرم کے خصوصی موقع کی مناسبت سے تمام جلوسوں، مجالس و دیگر مواقعوں پر عوام کی جان و مال کی سلامتی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جاسکے۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے پولیس کو جلوسوں مجالس کے حوالے سے لائسنس کی تجدید، جلوسوں کے روٹس / گزرگاہوں کا سروے، مجالس اور جلوسوں کے اوقات آغاز و اختتام، دستیاب افرادی قوت کا استعمال، شرپسندوں کی کڑی نگرانی / شناخت، ماضی میں پیش آنے وا لے ناخوشگوار واقعات و تجربات، متعلقہ امن کمیٹیوں سے اجلاس، تھانوں کی سطح پر امن کمیٹیوں کا قیام، تمام تر آلات و اسلحہ سے لیس اینٹی رائٹس پلاٹونز کو تیار حالت میں رکھنے، آرمز اینڈ ایمیونیشنز / اینٹی رائٹس کٹس کا اسٹاک کا جائزہ، کنٹرول رومز کا قیام برائے مؤثر کمیونیکیشن، ضرورت پڑنے پر روٹس سے ملنے والی دیگر سڑکوں کو بند کرنے کے لئے کنٹینرز کی دستیابی، دل آزار و مذہبی منافرت پر مشتمل وال چاکنگ کے انسداد اور پمفلٹس کی تقسیم کی روک تھام، لاؤڈ اسپیکرز ایکٹ پر عمل درآمد، فورتھ شیڈول لسٹ پر قانون کے مطابق عمل درآمد جیسے اقدامات کو کنٹی جینسی پلان میں باالخصوص شامل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی سندھ نے ٹریفک پولیس کو بھی خصوصی اقدامات پر مشتمل ٹریفک پلان کی ترتیب کے احکامات جاری کئے ہیں، جس کا مقصد محرم کے خصوصی دنوں میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 668034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش