0
Wednesday 13 Sep 2017 19:18

فاٹا میں ایف سی آر کے خاتمے اور اعلیٰ عدالتوں کا دائرہ اختیار بڑھانے کی منظوری

فاٹا میں ایف سی آر کے خاتمے اور اعلیٰ عدالتوں کا دائرہ اختیار بڑھانے کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کو مرکزی دھارے میں لانے کی جانب ایک اہم پیش قدمی کے طور پر ایک بل پارلیمنٹ کے روبرو پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے جس میں سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار قبائلی علاقوں تک بڑھایا جائے گا۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد ایف سی آر کے خاتمے، اعلیٰ عدالتوں کے دائرہ اختیار کو وسعت دینے اور ملک کے معمول کے قوانین کے اطلاق کو مرحلہ وار انداز میں فاٹا میں نافذ کیا جائے گا، اس عمل کو بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاوش کے ساتھ تقویت دی جائے گی جسے تمام فریقین کے اتفاق کے بعد قابل تقسیم محاصل سے اضافی وسائل مختص کرکے سرمایہ فراہم کیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لئے سیاسی، قانونی اور انتظامی معاملات کی مانیٹرنگ کے لئے وزیر اعظم کی سربراہی میں قومی عمل درآمد کمیٹی پہلے ہی قائم ہے۔ کابینہ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی مالی سال 16-2015 کی رپورٹ اور مسابقتی کمیشن کی 2013 اور 2014 کی رپورٹ پیش کرنے کی بھی منظوری دے دی جبکہ نیپرا کی رپورٹ 16-2015 اور اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2016 بھی پیش کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 668834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش