0
Thursday 14 Sep 2017 11:15

امریکا کو ان کی تشویش پر مطمئن کرنا پاکستان کی ذمہ داری نہیں، خرم دستگیر

امریکا کو ان کی تشویش پر مطمئن کرنا پاکستان کی ذمہ داری نہیں، خرم دستگیر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ امریکا کو ان کی تشویش پر مطمئن کرنا پاکستان کی ذمہ داری نہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’ہم ثبوتوں کے ساتھ اپنا منطقی نقطہ نظر دینے کے لیے یہاں موجود ہیں، ہم اپنی پوزیشن واضح کریں گے، لیکن یہ ہمارے لیے ضروری نہیں کہ ہم انہیں مطمئن کریں‘۔ خرم دستگیر کے مطابق حکومت اس وقت امریکی تعلقات پر دوبارہ بات چیت کر رہی ہے اور اس کے ساتھ خطے کے جاری معاملات کے حوالے سے مستقبل میں امریکا کے ساتھ دو طرفہ ملوث ہونے پر بھی بات چیت جاری ہے۔ آئندہ ہفتے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ شرکت کے بعد وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ممکنہ طور پر واشنگٹن کا دورہ کرسکتے ہیں جہاں وہ امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن کے ساتھ ’منتظر ملاقات‘ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 668984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش