0
Saturday 16 Sep 2017 19:18

بنوں میں بھی نئی تعلیمی پالیسی کیخلاف اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

بنوں میں بھی نئی تعلیمی پالیسی کیخلاف اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ بنوں کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ نے خیبرپختونخوا حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پالیسی مخالف نعروں پر مبنی پلے کارڈز اور بینرز ہاتھوں میں اٹھائے ان مظاہرین کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت صوبائی حکومت سرکاری سکولوں اور کالجز کی نجکاری کرنے جارہی ہے جس کے بعد نجی تعلیمی اداروں کی طرح یہاں بھی طلباء سے بھاری فیسیں وصول کی جائیں گی۔ اساتذہ نے مزید کہا کہ اس پالیسی کے ساتھ حکومت نہ صرف غریب بچوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنے جا رہی ہے بلکہ اساتذہ کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ بھی کر رہی ہے جس کی اجازت وہ کسی صورت دینے کو تیار نہیں۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیم دشمنی پر مبنی پالیسی واپس لے بصورت دیگر وہ اپنے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 669581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش