0
Saturday 16 Sep 2017 21:03

وزیراعلی پنجاب کے چیف کوارڈینیٹر کا صوبائی امن کمیٹی کے وفد کے ہمراہ ملتان کا دورہ، امام بارگاہوں کا وزٹ

وزیراعلی پنجاب کے چیف کوارڈینیٹر کا صوبائی امن کمیٹی کے وفد کے ہمراہ ملتان کا دورہ، امام بارگاہوں کا وزٹ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر حبیب اللہ بھٹی محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں ملتان پہنچ گئے، دورہ ملتان کے موقع پر انہوں نے انجمن تحفظ عزاداری کے صدر الحاج شفقت حسنین بھٹہ، مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں، امام بارگاہ کاشانہ لال کرتی کینٹ، امام بارگاہ تنویر شاہ والا، امام بارگاہ سلیم والا کا وزٹ کیا، اس موقع پر ممبر کنٹونمنٹ بورڈ یعقوب شیرا، ڈاکٹر غضنفر ملک، سید علی اصغر رضوی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، میاں محمود عباس، حافظ ممتاز حسین، مولانا اعظم نعیمی، مولانا محمد نعیم عارف نوری، مولانا منظور احمد اسد، مولانا مشتاق احمد، مولانا رسالدین، مولانا مہدی حسن، مولانا ارشد عابدی، سید نوبہار شاہ، تنویر عباس گیلانی، نزاکت حسین، سلیم احمد اور ابو سلمان بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر حبیب اللہ بھٹی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد محرم الحرام کے ایام میں آپس میں محبت، اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھیں تا کہ اسلام و پاکستان دشمن قوتیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں۔
خبر کا کوڈ : 669633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش