0
Monday 18 Sep 2017 01:01

پرنس سلیم کے بیان کی حمایت کرتے ہیں، ہنزہ کی خاطر کئی پارٹیاں قربان کرسکتے ہیں، لیگی کارکنوں کا بیان

پرنس سلیم کے بیان کی حمایت کرتے ہیں، ہنزہ کی خاطر کئی پارٹیاں قربان کرسکتے ہیں، لیگی کارکنوں کا بیان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون لیبرونگ ہنزہ گلگت بلتستان کے صدر شہنشاہ، تحصیل گوجال کے صدر محمد رازق، یوتھ ونگ کے صدر علی پنو، ایم ایس ایف کے صدر شاہد علی، ایم ایس ایف گوجال کے صدر طلاء بیگ، تحصیل کریم آباد کے صدر ماجد اللہ بیگ، نائب صدر لیبرونگ فضل کریم، حاجی کریم، سخی احمد جان، طاہر شہزاد اور دیگر نے ایک ہنگامی اجلاس میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے رکن گلگت قانون ساز اسمبلی پرنس سلیم خان کے بیان کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ بات قابل غور ہے کہ سی پیک کے تحت 400 کلو میٹر راستہ ہنزہ سے گزر رہا ہے لیکن ہنزہ کو سی پیک میں ایک بھی منصوبہ نہیں۔ تمام اضلاع کے پسماندہ علاقوں کی نسبت دنیا بھر میں مشہور ہنزہ میں زیادہ لوڈشیڈنگ ہے جبکہ منصوبے کہیں اور رکھے جا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پرنس سلیم خان نے پاکستان مسلم لیگ نون ہنزہ، ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنوں کے دل کے بات کی ہے کہ ضلع ہنزہ کے ساتھ تمام شعبہ جات میں سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ پارٹی ڈسپلن کی خاطر سب چپ تھے۔ جہاں ہنزہ کے مجموعی مفادات کو نقصان پہنچے گا وہاں سب کچھ داﺅ پر لگانے کے لئے تیار ہیں۔ گزشتہ ایک عرصے سے ہماری پارٹی کی حکومت ہوتے ہوئے بھی ہنزہ کے مفادات کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اس وقت تک رہیں گے جب تک ہمارے علاقے کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔ اپنے علاقے کے مفادات کے لئے کئی پارٹیوں کو قربان کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 669889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش