0
Monday 18 Sep 2017 11:33

پشاور میں ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات مسمار

پشاور میں ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات مسمار
اسلام ٹائمز۔ ٹریفک وارڈن پولیس نے محرم الحرام میں ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پرآپریشن کرکے غیر قانونی تعمیرات کا صفایا کر دیا، اس کے علاوہ متعدد غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے بھی سیل کر دیئے گئے، ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی کی ہدایات پر ایس پی ہیڈکوارٹر ریاض احمد نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں، جنہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے تجاوزات کا صفایا کر دیا جبکہ کار سرکار میں مداخلت پر 45 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ جلوسوں کی راہ میں روکاوٹ بننے والے متعدد غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے بھی سیل کر دیئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 669982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش