0
Tuesday 19 Sep 2017 01:15

محرم الحرام، کالعدم مذہبی جماعتوں کے رہنماوں سمیت مجلس وحدت اور اسلامی تحریک کے مرکزی قائدین کے گلگت داخلے پر پابندی

محرم الحرام، کالعدم مذہبی جماعتوں کے رہنماوں سمیت مجلس وحدت اور اسلامی تحریک کے مرکزی قائدین کے گلگت داخلے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ گلگت کی متعصب انتظامیہ نے محرم الحرام میں کالعدم مذہبی جماعتوں کے رہنماوں سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک نے ایس ایس کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے گلگت میں نو شخصیات کے داخلے پر سولہ ایم پی او کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے ضلعی پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ سولہ ایم پی او کے تحت پابندی عائد ہونیوالے افراد کو ہر حال میں گلگت میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ گلگت داخلے پر پابند عائد ہونے والے ناموں میں اہلسنت والجماعت کے رہنماء مولانا احمد لدھیانوی، مولانا اورنگزیب فاروقی، مولانا معاویہ اعظم طارق، متحدہ دینی محاذ کے رہنماء مولانا الیاس گھمن، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی، علامہ اعجاز بہشتی، اسلامی تحریک کے مرکزی سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ عارف واحدی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان تمام مذہبی شخصیات پر پابندی مسلم لیگ نون جی بی کی صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد لوکل انتظامیہ نے عائد کی ہے۔ ان افراد میں ایسی جماعتون کے رہنماء بھی موجود ہیں، جو گذشتہ انتخابات میں حکمران جماعت کے اتحادی بھی تھے۔
خبر کا کوڈ : 670139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش