0
Sunday 24 Sep 2017 20:30

انجمن تحفظ عزاداری کے وفد کی پی ٹی سی ایل کے جنرل منیجر سے ملاقات، ماتمی جلوسوں کے راستوں کو کلیئر کرنے کا مطالبہ

انجمن تحفظ عزاداری کے وفد کی پی ٹی سی ایل کے جنرل منیجر سے ملاقات، ماتمی جلوسوں کے راستوں کو کلیئر کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی سی ایل ملتان رینج کے جی ایم محمد اجمل سے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ، تحفظ عزاداری پنجاب کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز اور مخدوم سید صدر الدین گیلانی کی قیادت میں قدیمی امام بارگاہوں کے لائسنسداروں نے ملاقات کی اور مختلف ماتمی جلوس روٹس پر پی ٹی سی ایل کی لٹکتی تاروں ودیگر مسائل بارے آگاہ کیا، جس پر جی ایم پی ٹی سی ایل نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل جلد از جلد حل کرلئے جائیں گے، وفد میں مخدوم سید قسور عباس شمسی، حاجی خضر عباس جعفری، سید احمد رضا گردیزی، سید علی اصغر رضوی شامل تھے، جبکہ اس موقع پر پی ٹی سی ایل افسران محمد محفوظ، محمد ذوالقرنین، سید عدنان بخاری، ڈاکٹر طارق عزیز بھی موجود تھے، اس موقع پر الحاج شفقت حسنین بھٹہ نے جی ایم پی ٹی سی ایل محمد اجمل کو تحریری طور پر درخواست دی جس میں انہیں بتایا گیا کہ گلیوں میں پی ٹی سی ایل کی تاریں لٹکی ہوئی ہیں جن کی مرمت کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ ماتمی جلوسوں کے موقع پر تعزیہ باآسانی سے گزر سکے، علاوہ ازیں سورج میانی، لال کرتی کینٹ، حیدریہ کمیٹی النگ دہلی گیٹ، چنبہ شاہ دہلی گیٹ، دربار موسی پاک صرافہ بازار، امام بارگاہ کمنگراں حسین آگاہی، سوتری وٹ، پل موج دریا (کلمہ چوک ) سمیت دیگر علاقوں میں تاروں کی رکاوٹ کو فوری طور پر درست کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 671653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش