0
Wednesday 27 Sep 2017 18:32

ممتاز مذہبی سکالر خانم طیبہ بخاری ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

ممتاز مذہبی سکالر خانم طیبہ بخاری ٹریفک حادثے میں شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ ممتاز مذہبی سکالر اور معروف شیعہ عالمہ خانم طیبہ بخاری ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ خانم طیبہ بخاری اسلام آباد سے لاہور آ رہی تھیں کہ پنڈی بھٹیاں کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔ خانم طیبہ بخاری کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا آپریشن جاری ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق تیز رفتاری کے باعث اچانک ان کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس سے گاڑی الٹ گئی۔ خانم طیبیہ بخاری کو لاہور کے مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ خانم طیبہ بخاری لاہور کے علاقے کینٹ اور اسلام آباد میں عشرہ محرم کی مجالس سے خطاب کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 672453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش