0
Saturday 30 Sep 2017 12:49
پی ٹی آئی نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے سے ترقی و امن کا نیا باب شروع ہوگا، پی ٹی آئی

قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے سے ترقی و امن کا نیا باب شروع ہوگا، پی ٹی آئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور آبنوشی شاہ فرمان سے جمعیت علمائے اسلام (س) کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں 3 اکتوبر کو پشاور میں منعقد ہونے والی کل جماعتی کانفرنس اور قبائلی جرگہ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات نے جے یو آئی (س) کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کل جماعتی کانفرنس میں ضرور شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا شروع دن سے مؤقف ہے کہ قبائلی علاقوں کے عوام کو مشکل حالات سے نکال کر خوشحال مستقبل کے لئے قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔ قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے سے وہاں کے باشندوں کو آسانیاں حاصل ہوں گی اور ترقی و امن کا نیا باب شروع ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 673093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش