0
Monday 2 Oct 2017 23:22

فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور آفاق احمد ایک ہو جائیں، ورنہ مہاجر مینڈیٹ تقسیم ہو جائیگا، سلیم شہزاد

فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور آفاق احمد ایک ہو جائیں، ورنہ مہاجر مینڈیٹ تقسیم ہو جائیگا، سلیم شہزاد
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے سابق بانی رہنماء سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور آفاق احمد ایک ہو جائیں، ورنہ مہاجروں کا مینڈیٹ تقسیم ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین سلیم حیدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا کہ وہ بھی علیحدہ جماعت بنا سکتے ہیں، لیکن وہ مہاجروں کے مینڈیٹ کو تقسیم کرنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی وکٹیں گرانے کا سلسلہ ختم کریں، کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کی وکٹیں گر جائیں۔ سلیم شہزاد نے کہا کہ تینوں جماعتوں کو ایک کرنے میں اگر ان کی خدمات چاہیے، تو وہ حاضر ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چائنا کٹنگ کے خالق، اس سے فائدہ اٹھانے والوں، سانحہ بلدیہ فیکٹری، سانحہ 12 مئی اور 27 دسمبر کے ذمہ داروں کے خلاف غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ سلیم شہزاد نے مزید کہا کہ جو اختیارات کا رونا رو رہے ہیں، ان کو کچرا اٹھا کر دکھا سکتا ہوں، اس کے لیے اختیار سے زیادہ زاتی دلچسپی اور کچھ کر گذرنے کا عزم ہونا چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں سلیم شہزاد نے کہا کہ مہاجروں کی تقسیم کے پیچھے اور کوئی نہیں بلکہ ہم خود ہیں۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین سلیم حیدر نے اس موقع پر اعلان کیا کہ چلہم امام حسینؑ کے بعد کراچی میں مہاجر الائنس کے اتحاد کیلئے گرینڈ مہاجر کنونشن بلوایا جائے گا، جس کا مقصد منقسم مہاجر مینڈیٹ کو ایک کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 673709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش