0
Tuesday 3 Oct 2017 16:33

وزیر داخلہ کے داخلے پر پابندی نئی بات ہے، مستعفی ہوگئے تو نگران بادلوں کی آمد ہوسکتی ہے، سینیٹر حافظ حسین احمد

وزیر داخلہ کے داخلے پر پابندی نئی بات ہے، مستعفی ہوگئے تو نگران بادلوں کی آمد ہوسکتی ہے، سینیٹر حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء سینیٹر حافظ حسین احمد نے جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کے بیان نے وزیر خارجہ کے بیان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، وزیر داخلہ مستعفی ہوگئے تو نگران بادلوں کی آمد ممکن ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ ہومیوپیتھک قائد خزب اختلاف ہیں، ایم کیو ایم کی پہلی شادی پیپلز پارٹی اور اب دوسری تحریک انصاف سے ہونے جارہی ہے وہ چار شادیاں کرسکتی ہے۔ حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ پر اسلام آباد کی حدود میں داخلے کی پابندی یقیناً ان کے لیے ناقابل برداشت ہوگی، جبکہ چودھری نثار کے ترجمان نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور کہا کہ چودھری نثار بااختیار تھے، اب احسن اقبال کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اقتدار میں اختیار کیساتھ رہیں گے یا بغیر اختیار کے۔ انہوں نے کہا وزیر داخلہ نے استعفیٰ کی بات کی ہے مگر لگتا نہیں وہ استعفیٰ دینگے کیونکہ ہمارے ہاں یہ روایت نہیں۔ حافظ حسین احمد نے پرویز رشید کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید کو اختیار اور اقتدار کے حوالے سے علم بہت دیر سے ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 673785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش