0
Wednesday 4 Oct 2017 11:09

پشاور میں ڈینگی نے ایک اور شخص کی جان لے لی، اموات کی تعداد 42 ہو گئی

پشاور میں ڈینگی نے ایک اور شخص کی جان لے لی، اموات کی تعداد 42 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا، جس کے ساتھ صوبہ بھر میں ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق 30 ستمبر کو 51 سالہ پرویز ولد میاں خان ساکن تہکال پایان کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی بخار کے باعث داخل کیا گیا تھا جو گذشتہ روز دم توڑ گیا، جس کے ساتھ صوبہ بھر میں ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 1ہزار 679 افراد کا ڈینگی کے شبہ میں ٹیسٹ کیا گیا، جس کے دوران 351 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جن میں 123 افراد کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کر دیا گیا۔  رسپانس یونٹ کے مطابق اس وقت صوبہ بھر کے مختلف ہسپتالوں میں 350 افراد زیر علاج ہیں جبکہ 85 کو صحت یابی کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 674036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش