0
Saturday 7 Oct 2017 16:19

بلوچستان میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، 1300 کلو بارودی مواد برآمد

بلوچستان میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، 1300 کلو بارودی مواد برآمد
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں تحریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناکر مختلف کارروائیوں کے دوران 1300 کلو دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے، ایف سی اہلکاروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے تحریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا اور بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت کوہلو، اوچ، نصیر آباد،راضی نالہ اور گزندانی میں کارروائیاں کیں اور 1300 کلو دھماکا خیز مواد اسلحہ کی بھاری مقدار کے ساتھ برآمد کرکے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ تحویل میں لئے گئے اسلحہ میں مختلف نوعیت کے ہتھیار، گولیاں، راکٹس اور دستی بم بھی شامل ہیں، کارروائیوں کے دوران مختلف علاقوں کے نقشے، مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 674838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش