0
Sunday 8 Oct 2017 14:11

پی آئی اے کا نومبر کے بعد امریکا کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے پر غور

پی آئی اے کا نومبر کے بعد امریکا کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے پر غور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے مالی بحران کے باعث امریکا کیلئے فلائٹ آپریشنز پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ پی آئی اے ریزرویشن سسٹم میں 31 اکتوبر کے بعد امریکا کیلئے بکنگ نہیں کی جا رہی۔ ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ امریکا کیلئے فلائٹس کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں، جبکہ مسافروں کی کمی اور مالی نقصان سے بچنے کیلئے امریکا کیلئے بعض مشترکہ فلائٹس کا انتظام کر رہے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئرلائن 1961ء سے امریکا کے 4 شہروں کیلئے ایک ہفتے میں 5 پروازیں بلاتعطل جاری رکھے ہوئے تھی، جس کو اب مالی بحران کی وجہ سے کم کرکے ایک ہفتے میں 2 کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب پی آئی اے حکام نومبر کے بعد امریکا کیلئے فلائٹ آپریشن کو بند کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں، پی آئی اے ریزرویشن سسٹم میں 31 اکتوبر کے بعد امریکا کیلئے بکنگ نہیں کی جا رہی۔



خبر کا کوڈ : 675071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش