0
Monday 25 Apr 2011 02:08

شام میں بدامنی کی لہر پیدا کرنے والے امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ہیں، علامہ شفقت شیرازی

شام میں بدامنی کی لہر پیدا کرنے والے امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ہیں، علامہ شفقت شیرازی
کراچی:اسلام ٹائمز۔شام دنیا کا ایک پرامن ملک ہے لیکن امریکی سی آئی اے اور اسرائیلی ایجنٹ سازش کے ذریعے وہاں بھی بدامنی پھیلانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، دراصل عرب دنیا میں بیداری کی لہر سے حواس باختہ امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ طرح طرح کے کھیل کھیل رہے ہیں اور بیداری کی اس لہر سے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہیں لیکن بشارالاسد ایک پر عزم اور اپنے ملک و عوام کے خیرخواہ ہیں، وہ ان سازشوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امور خارجہ کے سیکرٹری علامہ شفقت حسین شیرازی نے پاکستان میں شام کے سفیر ڈاکٹر علی مہرہ سے ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ دراصل شام فلسطین میں جاری اسرائیل کے خلاف مزاحتمی تحریک کا بہت بڑا حامی ہے، اسی طرح اس نے  انقلاب اسلامی ایران اور حزب اللہ لبنان کی اسرائیل کے خلاف جنگ میں منصفانہ موقف اختیار کیا ہے اور ہمیشہ اسلامی دنیا کے تنازعات میں حقیقت پسندانہ موقف اپنایا ہے اسی لیے شام ہمیشہ مغربی دنیا کے دوہرے معیار کی شدید تنقید کا نشانہ بنتا رہا ہے۔ اس موقع پر شامی سفیر ڈاکٹر علی مہرہ نے وفد کا سفارتخانے میں پرتپاک استقبال کیا۔ شام کے سفیر ڈاکٹر علی مہرہ نے پاکستانی عوام کے جذبات کو سراہا اور کہا کہ ہمیشہ پاکستانی عوام نے شام کے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف منصفانہ موقف کی حمایت کی ہے اور شام کی حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ اسی لیے شام کے صدر بشارالاسد پاکستانی عوام کے لیے خصوصی محبت کے جذبات رکھتے ہیں۔ ملاقات کے لیے جانے والے وفد میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ اصغر عسکری، علامہ علی سخاوت قمی، مولانا اقبال بہشتی، مولانا عابد حسین بہشتی اور سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید اعجاز حسین رضوی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 67650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش