0
Saturday 14 Oct 2017 17:06

خیبر پختونخواہ کالجز میں 5ویں روز بھی اساتذہ کی ہڑتال، تعلیمی سرگرمیاں معطل

خیبر پختونخواہ کالجز میں 5ویں روز بھی اساتذہ کی ہڑتال، تعلیمی سرگرمیاں معطل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کالجز میں اساتذہ کی ہڑتال آج پانچویں روز بھی جاری ہے اور ٹیچرز نے عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد ٹیچرز نے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت اور اساتذہ کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کالجز میں پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے آج بھی ہڑتال کی جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں اور طلبہ کو شدید پریشانی کا شکار کا سامنا کرنا پڑا۔ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اساتذہ کی ایکشن کمیٹی نے منگل 17 اکتوبر کو بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے گھر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ ایکشن کمیٹی نے بتایا کہ آج وزیراعلٰی پرویز خٹک کے حلقے نوشہرہ میں بھی احتجاج کیا جائے گا جس میں مردان، صوابی اور نوشہرہ کے پروفیسرز اور لیکچررز شرکت کریں گے جبکہ نوشہرہ کالج سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 676524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش