0
Sunday 15 Oct 2017 19:03

کراچی، میمن گوٹھ میں رینجرز کی کارروائی، پانی کی ٹنکی سے بھاری اسلحہ برآمد

کراچی، میمن گوٹھ میں رینجرز کی کارروائی، پانی کی ٹنکی سے بھاری اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں کارروائی کے دوران ملزم کو حراست میں لے کر پانی کی خالی ٹنکی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر رینجرز کی جانب سے ملیر میمن گوٹھ کے علاقے درسانو چنوں میں کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے پانی کی خالی ٹنکی سے چار عدد ایس ایم جیز، دو عدد پستول، میگزین اور آٹھ سو اکیانوے راؤنڈ برآمد کر لئے۔ رینجرز کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں کی جانب سے چھپایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 676771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش