0
Saturday 28 Oct 2017 20:23

ہزاروں زائرین کوئٹہ میں پھنس گئے، وفاقی اور صوبائی حکومت مسئلے کو فوری حل کریں، علامہ ناصر عباس

ہزاروں زائرین کوئٹہ میں پھنس گئے، وفاقی اور صوبائی حکومت مسئلے کو فوری حل کریں، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس کہتے ہیں کہ کوئٹہ میں ہزاروں افراد بے یار و مددگار بیٹھے ہیں جنہیں 20 صفر سے قبل مقامات مقدسہ کی زیارات پر پہنچنا ہے۔ انہوں نے مقتدر حلقوں سے لاپتہ افراد کا معاملہ حل کرنے کی بھی اپیل کی۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ایران عراق مقامات مقدسہ کی زیارات کے لیے جانے والے زائرین علمدار روڈ پر بےیار و مددگار بیٹھے ہیں۔ 400 بسوں کو بارڈر کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف عدالت میں پیش ہونے کی بجائے جدہ جاکر بیٹھ گئے ہیں۔ مریم نواز کی عدالت میں پیشی کے انداز پر بھی کڑی تنقید کی۔ سینیٹ میں وزیرخارجہ کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے علامہ راجا ناصر عباس نےکہا کہ امریکہ اور بھارت کو کاونٹر کے لیے پاکستان، چین، روس، ایران اور ترکی کو الائنس بنانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کوئٹہ اور تفتان بارڈر پر آئے روز زائرین کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک اور شیعہ مسنگ پرسن اور صحافیوں کے اوپر تشدد کے حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی اور علامہ حسنین عباس گردیزی بھی موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری کا کہنا تھا کہ ہم جس ملک میں رہ رہے ہیں ایک مسائلستان بنا ہوا ہے۔ اس کے لیے کوئی سسٹم نہیں بنا رہے ہیں اور لوگ مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس وقت لوگ براستہ کوئٹہ، ایران اور دوسر ے ممالک میں زیارات کے لیے جا رہے ہیں اور ان کے راستے میں ناختم ہونے والے مسائل کھڑے کر دئیے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے زائرین کی آسانی کے لیے کوئی مثبت اقدام دیکھنے کو نہیں ملتا۔ اس وقت بھی ہزاروں زائرین تفتان اور کوئٹہ میں رل رہے ہیں۔ حتیٰ بارڈر پر سہولیات کی کمی کی وجہ سے لوگ مر جاتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے ان کو سہولیات مہیا کرے اگر وہاں کوئی حادثہ ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ہم تمام اداروں کو لیٹر لکھ چکے ہیں لیکن کوئی مثبت جواب نہیں دیا جاتا اور ہم میڈیا کی توسط سے بلوچستان کی حکومت اور وفاقی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ زائرین کو درپیش مسائل کو حل کریں۔ اس وقت 400 کے قریب بسیں کھڑی ہیں اگر کوئی وہاں حادثہ ہوتا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اہل بیتؑ کے مزارات کی زیارت کرنا ہر مسلمان کا حق ہے اور حکومت کو چاہیے کہ فوراً اس مسئلے کی طرف توجہ دے اور ان کو جلد از جلد سہولیات مہیا کرے۔
خبر کا کوڈ : 679832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش