0
Thursday 2 Nov 2017 19:46

ڈی آئی خان، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میونسپل کیمٹی کے ملازمین کا ڈیوٹی سے انکار

ڈی آئی خان، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میونسپل کیمٹی کے ملازمین کا ڈیوٹی سے انکار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ڈیوٹی کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ ملازمین کے مطابق انہیں گذشتہ 3 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، جس کیوجہ سے ان کے گھروں کے چولہے سرد پڑ گئے ہیں اور اہلخانہ فاقوں پر مجبور ہیں۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو ان کا احتجاج جاری رہے گا، جبکہ ڈیوٹی کی بجائے وہ دفتر کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے رہیں گے اور کوئی بھی افسر دفتر کا تالہ نہیں کھولے گا۔ اس حوالے سے تحصیل میونسپل آفیسر عمر کنڈی کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ان کی وزیراعلٰی سے بات ہوئی ہے اور ملازمین کی تنخواہوں کیلئے فنڈز جاری کئے جا چکے ہیں، تاہم بدقسمتی سے متعلقہ اکائونٹنٹ کی اہلیہ وفات پا گئی ہے جس کیوجہ سے وہ رخصتی پر ہے۔ عمر کنڈی نے ملازمین کو یقین دلایا کہ جونہی اکائونٹنٹ حاضر ہوگا، ان کی تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔ ادھر ملازمین نے دھمکی دی ہے کہ اگر کل تک انہیں تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو وہ مستقل طور پر احتجاج کا آغاز کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 680919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش