0
Saturday 4 Nov 2017 22:33

ارشد وہرہ کے مستعفی نہ ہونے پر ایم کیو ایم کا الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ

ارشد وہرہ کے مستعفی نہ ہونے پر ایم کیو ایم کا الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کے مستعفی نہ ہونے پر ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کرلیا، پارٹی سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار خط لکھیں گے۔ مصطفیٰ کمال کے قافلے میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد بھی ارشد وہرہ نے ڈپٹی میئر کے عہدے سے استعفی نہیں دیا، معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان نے قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اتوار کے احتجاجی جلسے کے بعد ڈپٹی میئر کے مستعفی نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھے گی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار الیکشن کمیشن کو ارشد وہرہ کی پارٹی سے علیحدگی کے بارے میں آگاہ کریں گے، خط میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا حوالے بھی دیا جائے گا، جس کے تحت پارٹی لیڈر منتخب نمائندے کی تنظیم سے علیحدگی کے بعد الیکشن کمیشن سے رجوع کرسکتا ہے، پارٹی کی تبدیلی اور اعتراض پر منتخب نمائندہ عہدے کا اہل نہیں رہتا۔
خبر کا کوڈ : 681347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش