0
Tuesday 7 Nov 2017 21:52

سانحہ بلدیہ اور 12 مئی کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے، فیصل واوڈا

سانحہ بلدیہ اور 12 مئی کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے، فیصل واوڈا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے حماد صدیقی کے انکشافات کے بعد سانحہ بلدیہ اور 12 مئی کا کیس فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ حماد صدیقی کے انکشافات کے بعد ہلچل مچ جائے گی کیونکہ حماد صدیقی تو ایم کیو ایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کی سربراہی بھی کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سانحہ بلدیہ اور 12 مئی کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہو، حماد صدیقی کو جلد سے جلد پاکستان منتقل کرکے اس کا کیس فوجی عدالت میں چلانا چاہیئے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ فوجی عدالتوں پر لوگوں کو زیادہ اعتماد ہوتا ہے، کیس میں کسی قسم کی تاخیر سے نقصان ہوگا کئی گواہ مارے جائیں گے، لواحقین کو انصاف فوجی عدالت سے جلد ملے گا اور عوام بھی اعتماد کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 681944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش