0
Saturday 11 Nov 2017 16:50

پرویز مشرف کے انتخابی الائنس میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، علامہ مختار امامی

پرویز مشرف کے انتخابی الائنس میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، علامہ مختار امامی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے انتخابی الائنس میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ انتخابی الائنس بنانے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سمیت دیگر مرکزی رہنما چہلم امام عالی مقام کے سلسلے میں مراسم عزاء میں مصروف ہیں، مجلس وحدت مسلمین کے کسی بھی ذمہ دار نے نہ ہی کسی انتخابی الائنس کے اجلاس میں شرکت کی ہے اور نہ ہی ہمارے ساتھ کسی نے اس حوالے سے مشاورت کی ہے، ایم ڈبلیو ایم کے تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ روابط ہیں، تاہم کسی بھی الائنس یا اتحاد کا فیصلہ مجلس وحدت کا اعلٰی اختیاراتی ادارہ شوری عالی کرتا ہے۔ علامہ مختار امامی نے ان تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سید ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی کیخلاف ہمارے ساتھ آواز بلند کی، انشاء اللہ ملک سے لاقانونیت، کرپشن اور انتہاء پسندی کیخلاف ہم خیال جماعتوں سے مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 682687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش