0
Thursday 16 Nov 2017 22:57

الطاف حسین سمیت جو بھی ملک کا غدار ہے اسے پھانسی دی جائے، آفاق احمد

الطاف حسین سمیت جو بھی ملک کا غدار ہے اسے پھانسی دی جائے، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ مہاجر لفظ کو ختم کرنے کا ساتھ نہیں دے سکتے، جبکہ مقدمات سے بچنے کیلئے دوسروں کی طرح ادھر اُدھر جا کر نہیں بیٹھوں گا۔ حیدرآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر لفظ کو ختم کرنے کا ساتھ نہیں دے سکتے، مہاجر لفظ پر سب کو ناراضی ہے، اس لفظ کو دیوار سے مٹا سکتے ہو لیکن دلوں سے کیسے مٹاؤ گے، جبکہ ہمارے خلاف جانب دارانہ رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ابھی مضحکہ خیز صورتحال دیکھی، چند مقدمات سے گھبرانے والے قوم کی کیا خدمت کریں گے، مہاجر قوم کو منظم سازش کے تحت تقسیم کرنے کی کوششیں ہوئیں، مہاجر قیادت منقسم ہوئی ہے لیکن مہاجر قوم نہیں، کمزور لیڈر شپ قوم کو بچا نہیں سکتی۔ آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر سیاست کی وجہ سے نہیں بلکہ بین الاقوامی سیاست کی وجہ سے تباہ ہوئے۔

آفاق احمد نے کہا کہ کچھ لوگ مقدمات سے بچنے کیلئے ادھر ادھر جا کر بیٹھ رہے ہیں، لیکن ہم منافقت کی سیاست نہیں کریں گے، ضمیر کے مطابق مہاجروں کیلئے سیاست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے میئر کے پاس تنخواہ دینے کیلئے پیسے نہیں، جبکہ حیدرآباد کے وسائل بھی لوٹے جا رہے ہیں۔ چیرمین مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ پاکستان میں لسانیت زہر نہیں، ہم اس وقت پاکستانی بنے، جب پاکستان نہیں بنا تھا، لسانیت کو ختم کرنے کیلئے تمام لسانی شناخت کے اعتبار سے صوبے ختم کریں اور ون یونٹ بنایا جائے، لسانیت کے نام پر خیبر پختونخوا کا نام رکھا گیا، وہ صحیح اور ہماری جدوجہد غلط۔ انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پاکستان کے غدار ہیں اور ہمارا آج بھی مطالبہ ہے کہ جو بھی ملک کا غدار ہے، اسے پھانسی کی سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 683826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش