0
Friday 29 Apr 2011 16:32

جنرل ڈیوڈ پٹریاس کے سی آئی اے ڈائریکٹر بننے سے پاکستان اور سی آئی اے کے تعلقات مزید متاثر ہونے کا خدشہ

جنرل ڈیوڈ پٹریاس کے سی آئی اے ڈائریکٹر بننے سے پاکستان اور سی آئی اے کے تعلقات مزید متاثر ہونے کا خدشہ
نیویارک:اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل ڈیوڈ پٹریاس کے سی آئی اے ڈائریکٹر بننے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید متاثر ہو سکتے ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے پاکستانی اور امریکی حکام کے حوالے سے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ جنرل ڈیوڈ پٹریس کے سی ائی اے ڈائریکٹر بننے سے ڈرون طیاروں کا پروگرام براہ راست ان کے کنٹرول میں آگیا ہے۔ اخبار کے مطابق پٹریس پاکستان پر واضح کر چکے ہیں کہ ڈرون حملے کم نہیں ہونگے جبکہ پاکستان ڈرون حملے بند کرانا چاہتا ہے۔
اخبار کے مطابق شمسی ایئربیس بند ہونے کے بعد اب ڈرون حملے افغانستان سے کئے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پٹریس اور مائیک مولن آئی ایس آئی پر طالبان کی مدد کے الزامات عائد کر چکے ہیں۔ امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے سابق ڈائریکٹر ڈینس بلیئر نے اخبار کو بتایا کہ موجودہ صورتحال میں آئی ایس آئی اور سی آئی اے کے تعلقات کی بحالی مشکل ہے۔ آئی ایس آئی ڈرون حملوٕں کا خاتمہ چاہتی ہے جبکہ سی آئی اے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

خبر کا کوڈ : 68666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش