0
Saturday 2 Dec 2017 19:13

ناصر شیرازی کی بازیابی مظلومین کی جدوجہد کی کامیابیوں کا تسلسل ہے، عاطف حسین

ناصر شیرازی کی بازیابی مظلومین کی جدوجہد کی کامیابیوں کا تسلسل ہے، عاطف حسین
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ترجمان عاطف حسین نے سابق مرکزی صدر سید ناصر عباس شیرازی کی ایک ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد بازیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ناصر عباس شیرازی کی بازیابی سے طلبہ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں امامیہ طلبہ کی استقامت، عملی جدوجہد اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کی کوششوں نے ان کی بازیابی کو ممکن بنایا۔ سید ناصر عباس شیرازی کی بازیابی ملت تشیع پاکستان سمیت دیگر جبری طور پر گمشدہ دیگر اسیران کی بازیابی کی نوید ہے، ہم پُرامید ہیں کہ تمام جوان اور علمائے کرام جو ایک سال سے گمشدہ ہیں جلد ہی ہمارے درمیان موجود ہونگے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آئینی و قانونی جدوجہد کی، ناصر شیرازی کی بازیابی بھی مظلومین اور مستضعفین کی مظلومانہ جدوجہد کی کامیابیوں کا تسلسل ہے۔ عاطف حسین کا کہنا تھا کہ ناصر عباس شیرازی کی بازیابی میں متحدہ طلبہ محاذ اور آئی ایس او پاکستان کے کارکنان کی جدوجہد کے ثمرات ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس وطن کے باوفا بیٹے ہیں، ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ اتحاد امت اور ملکی سلامتی کو مقدم رکھا۔
خبر کا کوڈ : 687229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش