0
Saturday 2 Dec 2017 22:06

جب تک تعلیم یافتہ افراد کو اسمبلیوں میں نہیں بھیجا جائے گا، عام افراد کے مسائل حل نہیں ہوں گے، میئر کراچی

جب تک تعلیم یافتہ افراد کو اسمبلیوں میں نہیں بھیجا جائے گا، عام افراد کے مسائل حل نہیں ہوں گے، میئر کراچی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ جب تک نچلی سطح سے میرٹ کی بنیاد پر تعلیم یافتہ افراد کو اسمبلیوں میں نہیں بھیجا جائے گا عام افراد کے مسائل حل نہیں ہوں گے، ہمیں عوام میں یہ شعور بیدار کرنا ہوگا کہ وہ اس شخص کو ووٹ دیں جسے وہ صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر اس قابل سمجھتے ہیں کہ وہ ان کی آواز کو قومی سطح تک پہنچائے گا، اگر ہم مراعات یافتہ طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ہی اسمبلیوں میں بھیجتے رہے تو وہ قانون سازی بھی صرف اور صرف اپنے مفاد کے لئے کریں گے اور وہ قانون سازی نچلی سطح سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے نہیں ہوگی، سندھ کے شہری علاقے کے لوگ بہت زیادہ باشعور ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں کام کرنے کیوں نہیں دیا جا رہا، کیونکہ جن لوگوں کی گزشتہ سالوں سے سندھ میں حکومت ہے وہ نہیں چاہتے کہ ہمارے توسط سے کوئی کام ہوں، ہم عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے مستقل کوشاں ہیں، مگر جب کام کرنے ہی نہ دیا جائے تو نتائج مثبت نہیں نکلتے، اس کے باوجود شہر کراچی کے منتخب بلدیاتی نمائندے ایک جذبے اور عزم کے ساتھ شہر اور شہریوں کی خدمت کے لئے مصروف عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن مانسہرہ کے 40 رکنی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے نائب ناظم مرتضی تنولی کی قیادت میں میئر کراچی سے ملاقات کی۔

وسیم اختر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ محکمے جن کا تعلق براہ راست عوامی مسائل ہے وہ صوبائی حکومت کے ماتحت ہیں، ہم نے بھی اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے اب ہم اپنے فیصلے خود کر رہے ہیں، جس طرح کے پریشرز پولیٹیکل جماعتوں پر ہوتے ہیں وہ ہم پر بھی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ ہونے والے الیکشن میں ہم انشاء اللہ ان پریشرز سے باہر آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے لوگ صرف کراچی کو پیسہ بنانے کی مشین سمجھتے ہیں، لیکن جب کراچی پر کچھ لگانے یا خرچ کرنے کا وقت آتا ہے تو وہ اس شہر پر خرچ کرنے کے بجائے اپنی رقم بیرون ملک خرچ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ابتداء ہی میں صحیح لیڈر شپ مل جاتی اور وہ موجود رہتی تو پاکستان کہیں سے کہیں ہوتا، اگر ہم اپنے ووٹ کے درست استعمال سے آگاہ ہوجائیں تو ہم اپنی آنے والی نسلوں کو اچھی قیادت دے سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 687279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش