0
Monday 4 Dec 2017 10:42

کرپشن و بدعنوانی، نیب کا خیبر پختونخوا کے متعدد افسران و دیگر حکام کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

کرپشن و بدعنوانی، نیب کا خیبر پختونخوا کے متعدد افسران و دیگر حکام کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ نیب خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر فاروق ناصر اعوان کی زیر صدارت ریجنل بورڈ اجلاس میں محکمہ آبپاشی چارسدہ، سی این ڈبلیو کوہاٹ، پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی، محکمہ ریونیو ہری پور کے حکام اور شیخ یٰسین ٹاؤن پشاور کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ کمپنی کے خلاف مبینہ کرپشن و بدعنوانی کے الزامات پر تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔ نیب کے پی دفتر سے جاری بیان کے مطابق شیخ یٰسین ٹاؤن پشاور کے ایم ڈی چنارگل، الیاس حمزہ اور ولی اللہ کو خورد برد اور دھوکہ دہی جیسے الزامات کا سامنا ہے۔ ملزمان نے مبینہ طور پر شراکت داروں کے 1 ارب 12 کروڑ روپوں سے پشاور، مردان، راولپنڈی میں دیگر کمرشل پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کی ہے جبکہ رقم وصولی کے باجود پلاٹ خرید کنندگان کو منتقل نہیں کئے۔ اجلاس میں ریونیو ڈپارٹمنٹ ہری پور کے بعض حکام کے خلاف پابندی کے باوجود شاملات میں خوردبرد کے الزامات پر انکوائری کا فیصلہ کیا گیا جبکہ محکمہ سی این ڈبلیو ایف آر کوہاٹ کے ایکسیئین محمد زبیر کے خلاف بھی سڑکوں کی تعمیر میں ناقص میٹیریل کے استعمال، بل پھاڑنے اور غیر قانونی بھرتیوں کی شکایت پر انکوائری تشکیل دی گئی۔ بیان کے مطابق چارسدہ سب ڈویژن کے ایریگیشن حکام کے خلاف بھی پرپالائی کینال تنگی کے منصوبے میں رشوت کے عوض غلط نقشے تیار کرنے کے الزام پر ابتدائی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ اس کے علاوہ سوات ایکسپریس وے کے متاثرین کے ساتھ مبینہ دھوکہ دہی کی شکایات پر پی کے ایچ اے حکام اور دیگر کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ متعلقہ افراد پر 300 سے 400 ملین روپے تک کا خوردبرد کا الزام ہے۔ اسی طرح سی پیک منصوبے کے متاثرین میں غیر متعلقہ افراد کے اندراج اور متاثرین کی اراضی کاغذات میں کم دکھانے پر سابق پٹواری ہیبت اللہ کے خلاف بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 687543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش