0
Tuesday 5 Dec 2017 20:13

شمالی وزیرستان، میرعلی میں بم دھماکہ، 6 افراد جاں بحق 11 زخمی

شمالی وزیرستان، میرعلی میں بم دھماکہ، 6 افراد جاں بحق 11 زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے میرعلی سبڈویژن میں ہوئے بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 11 زخمی ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع کے مطابق خدی کے مقام سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی جب سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر بنوں کے ضلعی ہسپتال اور فوج ہسپتال پہنچایا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 687927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش